0
Wednesday 30 Oct 2013 22:08

اسلامی تعلیمات ہمیں امن اور روادار ی کا درس دیتی ہیں، علامہ عبدالخبیر آزاد

اسلامی تعلیمات ہمیں امن اور روادار ی کا درس دیتی ہیں، علامہ عبدالخبیر آزاد
اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر ایم پی اے حاجی احسان الدین قریشی نے ملتان میں امن کمیٹی پنجاب کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام اپنی صفوں میں اتحاد پیداکریں اور منبر و محراب سے امن، محبت، رواداری اور یگانگت کے پیغام عام کریں تاکہ وطن عزیز میں بھائی چارے کو فروغ دے کر دہشت گردی کو شکست دی جاسکے ملک دشمن قوتیں پاکستان کے استحکام اور سالمیت کے در پے ہیں۔ خطیب بادشاہی مسجد علامہ عبدالخبیر آزاد، کوآرڈی نیٹر اتحادبین المسلمین پنجاب ڈاکٹر پروفیسر عبدالغفور راشد اور کوآرڈی نیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے محکمہ اوقاف الحاج حبیب اللہ بھٹی، ملک سلمان منگلا چیئرمین بیت المال پنجاب، ایڈمنسٹریٹر اوقاف محمود الحسن قریشی، میاں محمود عباس، علی رضا گردیزی، شفقت محمود بھٹہ، حامد خان، امیر اللہ شیخ، مولانا عبدالوہاب روپڑی، علامہ حسین احمد اعوان، مولانا فقیر حبیب الرحمن، مولانا حافظ مصطفی صادق، مولانا سید خالد محمود ندیم، مولانا منظور اسد، سید مہدی شاہ، محمدفرحان انصاری، شیخ محمد عمر، شیخ عبدالستار قادری، حافظ فیصل بلال احسان، خلیل قریشی، راشد صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہمارے پیارے نبی(ص) کا پیغام ہے کہ بہترین مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات ہمیں امن اور رواداری کا درس دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر تمام مکاتب فکر کے علماء آپس میں اتحاد پیدا کریں تو دشمن ہم پر کسی صورت وار نہیں کر سکتا۔ حضرت امام حسین علیہ السلام سب کے ہیں دس محرم الحرام کو ہم سب آپس میں مل کر بھائی چارہ دکھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 315965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش