0
Wednesday 30 Oct 2013 22:20

گلگت، دکاندار پر پولیس اہلکاروں کا مبینہ تشدد

گلگت، دکاندار پر پولیس اہلکاروں کا مبینہ تشدد
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے دکاندار پر سول کپڑوں میں ملبوس مقامی پولیس کے اہلکاروں کا تشدد۔ بے ہوشی کے عالم میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق، پولیس اہلکار گل اختر نامی دکاندار کی ایئرپورٹ روڑ پر واقع دکان میں رکھے سامان مثلاً رضائیوں اور کمبل وغیرہ پر براجمان ہو گئے تھے جن پر بیٹھنے سے منع کرنے پر وہ دکاندار پر پل پڑے، اور گھونسوں، لاتوں اور پتھروں سے مار مار کر اسے ادھ موا کر دیا۔ دریں اثنا انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزرور جی بی کی تازہ اطلاع کے مطابق دکاندار پر پولیس اہلکاروں کے انسانیت سوز تشدد کے حوالے سے کینٹ تھانے میں ایف آی آر درج کر نے کیلئے دی گئی لیکن  درخواست پر ابھی تک کاروائی نہیں کی گئی بلکہ زخمی کے ساتھیوں کو مبینہ طور پر دھمکیو ں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ آئی ایچ آر او میڈیا سیل کیمطابق پولیس گردی کے اس واقعے کے خلاف سپریم اپیلٹ کورٹ کے سامنے زخمی کے ہمراہ انصاف کے حصول کیلئے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ زخمی دکاندار کو سٹی ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے جبکہ مقامی پولیس نے درخواست جمع کرانے کے باوجود واقعے کی رپورٹ درج نہیں کی گئی بلکہ تھانے کا عملہ اپنے پیٹی بند ساتھیوں کو بچانے کی کوششوں میں مصروف بتایا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 315972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش