QR CodeQR Code

آئی ایس او کے مرکزی دفتر المصطفی ہائوس لاہور میں جشن عید مباہلہ کی تقریب

31 Oct 2013 04:48

اسلام ٹائمز: تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عید مباہلہ یوم فرقان ہے جس دن حق اور سچ کی فتح ہوئی تھی اور باطل کو شکست ہوئی تھی، تقریب میں پنجاب کالج، کامسیٹس اور دیگر اداروں کے طلاب کی بھرپور شرکت۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی دفتر المصطفی ہائوس لاہور مین عید مباہلہ کے موقع پر جشن مباہلہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے مولانا نیاز حسین، وجاہت حسین جعفری اور معروف منقبت خوان عارف بلتستانی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عید مباہلہ یوم فرقان ہے جس دن حق اور سچ کی فتح ہوئی تھی اور باطل کو شکست ہوئی تھی۔ مولانا نیاز حسین نے عید غدیر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تاریخ اسلام میں یہ ثابت ہے کہ رسول اکرم کے اقربا اور اہلبیت کون تھا۔ مباہلے کے دن پوری دنیا نے دیکھ لیا اگر کوئی نفس ساتھ تھا تو وہ علی(ع) تھا، اگر کوئی عورت ساتھ تھی تو وہ شہزادی کونین حضرت سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا تھیں۔ اگر بیٹے ساتھ تھے تو وہ جوانان جنت کے سردار حضرت امام حسن (ع) و حسین(ع) تھے۔ 


خبر کا کوڈ: 316059

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/316059/آئی-ایس-او-کے-مرکزی-دفتر-المصطفی-ہائوس-لاہور-میں-جشن-عید-مباہلہ-کی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org