QR CodeQR Code

اتر پردیش، مظفر نگر میں دوبارہ ہندو مسلم فسادات، تین ہلاک

31 Oct 2013 10:02

اسلام ٹائمز: ایس ایس پی ہرنارای سنگھ نے بتایا کہ یہ محمد پور اور حسین پور گاؤں کا واقعہ ہے جہاں باہمی تنازع میں اقلیتی برادری سے 3 لوگوں جاں بحق ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کی ریاست اتر پردیش کے مظفرنگر میں ایک بار پھر تشدد کی اطلاعات ہیں جس کے نتیجے میں محمد پور گاؤں میں تین لوگوں ہلاک ہوئے ہیں، پولیس نے واقعے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ جائے وقوع پر پولیس فورس پہنچ گئی ہے، مظفر نگر کے سینیئر پولیس اہلکار ہرنارای سنگھ نے میڈیا سے بات چیت میں تین لوگوں کے مرنے کی تصدیق کی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ اموات باہمی جھگڑے میں ہوئی ہیں اور مرنے والے تینوں افراد اقلیتی برادری سے ہیں، ایس ایس پی ہرنارای سنگھ نے بتایا کہ یہ محمد پور اور حسین پور گاؤں کا واقعہ ہے جہاں باہمی تنازع میں 3 لوگوں ہلاک ہوئے ہیں، گزشتہ ماہ مظفر نگر میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے، اس تشدد سے متاثرہ سینکڑوں لوگ اب بھی امدادی کیمپوں میں گزر بسر کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 316078

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/316078/اتر-پردیش-مظفر-نگر-میں-دوبارہ-ہندو-مسلم-فسادات-تین-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org