QR CodeQR Code

کوئٹہ میں خودکش حملہ آوروں کے داخل ہونیکی اطلاع، سکیورٹی ہائی الرٹ

31 Oct 2013 20:06

اسلام ٹائمز: بلوچستان میں محرم الحرام کے حوالے سے صوبے بھر اور مخصوصاً کوئٹہ میں ایف سی اور پولیس نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے، جسکا فیصلہ گذشتہ روز اعلٰی سطح اجلاس میں کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ عشرہ محرم الحرام کے دوران کوئٹہ، بولان، مستونگ اور دیگر شہروں میں دہشت گردی کا خطرہ ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق کوئٹہ میں دو نامعلوم دہشت گرد داخل ہوئے ہیں۔ کوئٹہ میں داخل ہونے والے دو ممکنہ دہشت گرد اپنے ساتھیوں کے ساتھ دسویں محرم سے قبل خودکش حملے یا دیگر ذرائع سے اپنے ٹارگٹ کو حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ دہشت گردوں کے داخل ہونے کی اطلاع پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے کوئٹہ اور نواحی علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے اور گرفتار ہونے والے متعدد افراد سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن بحال رکھنے کیلئے اپنے نیٹ ورک کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، تاکہ کسی بھی تخریب کاری کے منصوبے سے پہلے پتہ چلایا جاسکے۔ سکیورٹی اداروں نے حساس علاقوں اور سڑکوں پر مزید سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 316177

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/316177/کوئٹہ-میں-خودکش-حملہ-آوروں-کے-داخل-ہونیکی-اطلاع-سکیورٹی-ہائی-الرٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org