0
Thursday 31 Oct 2013 20:04

شکیل آفریدی کیس، کمشنر پشاور پولیٹیکل انتظامیہ سے ریکارڈ طلب

شکیل آفریدی کیس، کمشنر پشاور پولیٹیکل انتظامیہ سے ریکارڈ طلب
اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس کی سماعت کرنے والے فاٹا ٹربیونل نے کمشنر پشاور اور پولیٹیکل انتظامیہ خیبر ایجنسی سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس سے متعلق تمام ریکارڈ 5 نومبر کو طلب کرلیا۔ بدھ کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس کی سماعت فاٹا ٹربیونل میں ہوئی۔ سماعت میں فاٹا ٹربیونل نے کمشنر پشاور اور پولیٹیکل انتظامیہ خیبرایجنسی کو ہدایت کی کہ 5نومبر تک ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس کا تمام ریکارڈ جمع کرایا جائے جس کے بعد فاٹا ٹربیونل نے سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شکیل آفریدی کے وکیل سمیع اللہ آفریدی نے کہاکہ شکیل آفریدی کی ضمانت اوردوبارہ ٹرائل کےلئے درخواست دی ہے، فاٹا ٹربیونل کوکیس کی سماعت سنٹرل جیل میں کرنے کےلئے بھی درخواست دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حساس نوعیت کاکیس ہے ،امید ہے جلد فیصلہ ہوگا، حساس نوعیت کے کئی کیس سنٹرل جیل بھیجے جاچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 316293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش