0
Thursday 31 Oct 2013 20:33

ڈرون حملوں کے خلاف جماعت الدعوۃ جمعہ کو یوم احتجاج منائے گی

ڈرون حملوں کے خلاف جماعت الدعوۃ جمعہ کو یوم احتجاج منائے گی
اسلام ٹائمز۔ جماعۃالدعوۃ پاکستان نے امریکہ کی طرف سے ڈرون حملوں کے خلاف جمعہ کوملک بھر میں یوم احتجاج کا اعلان کر دیا۔ لاہور، اسلام آباد، کراچی، حیدرآباد، ملتان اور پشاور سمیت پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، ریلیاں نکالی جائیں گی اور جلسوں ، کانفرنسوں و سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔لاہور میں سب سے بڑا مظاہرہ نماز جمعہ کے بعد چوبرجی چوک میں کیا جائے گا جس میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔ امیر جماعۃالدعوۃ حافظ محمد سعید کی جانب سے ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو کامیاب بنانے کیلئے خصوصی طور پر ہدایا ت جاری کی گئی ہیں اور جماعۃالدعوۃ کے ذمہ داران سے کہا گیا ہے کہ ان مظاہروں میں دیگر مذہبی وسیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی شریک کیا جائے تاکہ ڈرون حملوں کے ذریعہ نہتے اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے جیسی دہشت گردی کے خلاف موثر انداز میں آواز بلند کی جا سکے۔

جماعۃالدعوۃ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم نوازشریف کی طرف سے دورہ امریکہ کے دوران ڈرون حملوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے باوجود امریکیوں کا شمالی وزیرستان میں ایک گھر پر ڈرون حملہ کر کے بے گناہ پاکستانیوں کو نشانہ بنانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ امریکہ پاکستان کا اتحادی نہیں بلکہ اس نے ڈرون حملوں کے ذریعہ پاکستان کے خلا ف غیر اعلانیہ جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ایمنسٹی انٹر نیشنل، سلامتی کونسل اور دیگر کئی عالمی ادارے ڈرون حملوں کو جنگی جرم قرار دے چکے ہیں اور بے گناہ پاکستانیوں کی شہادت کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود امریکی ڈرون حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت پاکستان کو ان حملوں پر کسی صورت خاموش نہیں رہنا چاہیے ۔ محض زبانی احتجاج کافی نہیں اس سلسلہ میں دنیا کے ہر فورم پر بھرپور آواز بلند کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ آج ڈرون حملوں کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج کے ذریعہ دنیا پر ثابت کریں گے کہ پوری پاکستانی قوم ان حملوں کے خلاف ہے اوراپنے بے گناہ پاکستانی بھائیوں کے قتل عام کوکسی صورت برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 316306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش