QR CodeQR Code

کوئٹہ، مری کیمپ میں ایف سی کا سرچ آپریشن 12 مشتبہ افراد گرفتار

31 Oct 2013 23:00

اسلام ٹائمز: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی اداروں کیجانب سے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ پولیس اور فرنٹیئر کور کے عملے نے مری کیمپ میں سرچ آپریشن کے دوران ایک درجن مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ پولیس اور فرنٹیئر کور کے عملے نے مغربی بائی پاس پر واقع مری کیمپ میں سرچ آپریشن کے دوران ایک درجن مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں۔ تاہم کسی چیز کے ملنے کی اطلاعات نہیں ملی اور اس ضمن میں پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 316336

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/316336/کوئٹہ-مری-کیمپ-میں-ایف-سی-کا-سرچ-آپریشن-12-مشتبہ-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org