0
Thursday 31 Oct 2013 23:02

بلوچستان اسمبلی کے 5 ارکان کو وزیراعلٰی کے اسپیشل اسسٹنٹ لگانے کا امکان

بلوچستان اسمبلی کے 5 ارکان کو وزیراعلٰی کے اسپیشل اسسٹنٹ لگانے کا امکان

اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے مقامی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے مطابق توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ نیشنل پارٹی کے سربراہ اور وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ 3 نومبر کو غیر ملکی دورے سے واپس پاکستان آئیں گے۔ ان کی آمد کے بعد پانچ ارکان اسمبلی کو وزیراعلٰی بلوچستان کا اسپیشل اسسٹنٹ لگایا جائے گا۔ ان کے اختیارات اور مراعات صوبائی وزیر کے برابر ہونگے۔ اس کے علاوہ بلوچستان صوبائی اسمبلی کے 15 ارکان کو اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین بھی لگانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اسمبلی میں تمام سیاسی جماعتوں کو مکمل نمائندگی دی جائے گی۔

خبر کا کوڈ : 316341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش