0
Friday 1 Nov 2013 02:24

لاہور میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر آپریشن، دو عورتوں سمیت 38 افراد گرفتار

لاہور میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر آپریشن، دو عورتوں سمیت 38 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت میں محرام الحرام سے قبل ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 2 عورتوں سمیت 38 مشکوک افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے 2 عورتوں اور پانچ مردوں کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور چودھری شفیق احمد کی ہدایت پر لاہور پولیس کی مختلف تشکیل کردہ ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں مناواں، رائے ونڈ، ہربنس پورہ، گرین ٹاؤن، ٹاؤن شپ، اقبال ٹاؤن، اچھرہ، لٹن روڈ، شاہدرہ سرکل میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو سرچ آپریشن کے دوران مشکوک 38 افراد کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی آئی اے سٹی پولیس نے بادامی باغ کے علاقہ میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مار کر وہاں سے 2 عورتوں اور 5 مردوں کو حراست میں لیا ہے جن کے قبضے سے موبائل فون کی جعلی سمیں و دیگر ممنوعہ اشیاء بھی برآمد کی گئی ہیں پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد 2 عورتوں سمیت 7 مشکوک افراد کو حساس ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے داخلی و خارجی راستوں پر بھاری نفری تعینات کر دی ہے۔ پولیس نے سگیاں پل، صابو بابو، شیرا کوٹ، چوہنگ کے راستوں پر سخت چیکنگ شرع کر دی ہے۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ محرام الحرام کے موقع پر شہر میں سخت سکیورٹی کی جائے گئی جبکہ شہر میں پولیس کا سرچ آپریشن بھی جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 316400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش