QR CodeQR Code

بعض معاملات میں امریکا کی جاسوسی حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے، جان کیری

1 Nov 2013 14:48

اسلام ٹائمز: ویڈیو لنک کے ذریعے لندن میں ہونے والی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جاسوسی کا یہ عمل صرف معلومات اکٹھا کرنے کی ایک کوشش تھی، اس دوران عام لوگوں کو ہراساں نہیں کیا گیا۔


اسلام ٹائمز. امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اعتراف کیا ہے کہ بعض معاملات میں امریکی جاسوسی حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے، لیکن اس سے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا گیا۔ ویڈیو لنک کے ذریعے لندن میں ہونے والی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ جان کیری نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ بعض معاملات میں امریکی جاسوسی حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے، جاسوسی کا یہ عمل صرف معلومات اکٹھا کرنے کی ایک کوشش تھی، اس دوران عام لوگوں کو ہراساں نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس کے ذریعے کسی کو نقصان پہنچایا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جاسوسی کے عمل اور معلومات اکٹھی کرنے میں کچھ کوتاہیاں ہوئی ہیں، لیکن ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ آئندہ ایسا نہ ہو۔


خبر کا کوڈ: 316486

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/316486/بعض-معاملات-میں-امریکا-کی-جاسوسی-حد-سے-زیادہ-بڑھ-گئی-ہے-جان-کیری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org