QR CodeQR Code

امریکہ نہیں چاہتا کہ پاکستان کے طالبان سے مذاکرات کامیاب ہوں، خورشید شاہ

2 Nov 2013 08:55

اسلام ٹائمز: ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ انکی اطلاعات کیمطابق تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود پر حملہ جمعرات کو اس وقت کیا جب انہیں بریفنگ دی جا رہی تھی۔ اس کا مطلب ہے کہ وزیر داخلہ کو بھی حملے کا علم نہیں تھا۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ پاکستان کے طالبان سے مذاکرات کامیاب ہوں، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو حکیم اللہ محسود پر حملے کا علم نہیں تھا۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ جمعرات کو انہیں حکومت کی طرف سے طالبان کے ساتھ مذاکرات پر بریفنگ دی گئی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود پر حملہ بھی جمعرات کو اس وقت کیا جب انہیں بریفنگ دی جا رہی تھی۔ اس کا مطلب ہے کہ وزیر داخلہ کو بھی حملے کا علم نہیں تھا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے سے ثابت ہوگیا کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ طالبان سے پاکستان کے مذاکرات کامیاب ہوں۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ سے پوچھا جانا چاہیئے کہ وہ اس واقعے سے کیوں لاعلم تھے۔


خبر کا کوڈ: 316717

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/316717/امریکہ-نہیں-چاہتا-کہ-پاکستان-کے-طالبان-سے-مذاکرات-کامیاب-ہوں-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org