QR CodeQR Code

امریکا اسامہ اور ملا عمر کی موجودگی کا ثبوت دے،کارروائی کرینگے، وزیراعظم گیلانی

21 Jul 2010 07:11

اسلام ٹائمز:سید یوسف رضا گیلانی نے اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی سے متعلق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے پاس اگر ثبوت ہیں تو دے،کارروائی کریں گے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی سے متعلق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے پاس اگر ثبوت ہیں تو دے،کارروائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ مذاکرات اور پاک امریکا اسٹریٹجک ڈائیلاگ پر تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے۔
یہ بات وزیراعظم گیلانی نے آل پاکستان نیوز ایجنسیز کونسل کے وفد سے گفتگو کے دوران کہی،جس نے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔جعلی ڈگریوں سے متعلق سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ ہر غلطی کا مداوا موجود ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی سیٹ خالی ہو گی،طے شدہ شیڈول کے مطابق الیکشن کمیشن اس سیٹ پر الیکشن کرائے گا۔اقوام متحدہ کی ایٹمی سربراہ کانفرنس میں پاکستان کی شرکت کی کوریج سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے،کہ دنیا نے پہلی مرتبہ پاکستان کی ایٹمی قوت کو تسلیم کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 31675

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/31675/امریکا-اسامہ-اور-ملا-عمر-کی-موجودگی-کا-ثبوت-دے-کارروائی-کرینگے-وزیراعظم-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org