QR CodeQR Code

خان سید عرف خالد سجنا کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے نئے سربراہ مقرر، ذرائع

2 Nov 2013 14:02

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ خان سید عرف خالد سجنا کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے وہ حکیم اللہ محسود کے علاوہ ان کے پیشرو بیت اللہ محسود کے بھی انتہائی قریبی ساتھی رہے ہیں اور کئی اہم فیصلوں میں ان کی رائے کو حتمی تصور کیا جاتا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد کالعدم تحریک طالبان کی مرکزی شوریٰ نے تنظیم کی سربراہی کے لئے خان سید عرف خالد سجنا کے نام پر اتفاق کرلیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں تنظیم کے نئے امیر کی تقرری اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا، تنظیم کی امارت کے لئے کالعدم تحریک طالبان سوات کے سربراہ ملا فضل اللہ، کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے سربراہ عمر خالد خراسانی اور حکیم اللہ محسود کے انتہائی قریبی ساتھی خان سید عرف خالد سجنا کے ناموں پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران شوریٰ ارکان نے ملا فضل اللہ اور عمر خالد خراسانی سے ٹیلیفون پر طویل بات کی اور ان کے خیالات جانے، جس کے بعد شوریٰ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے نئے سربراہ کے لئے خان سید عرف خالد سجنا کے نام پر اتفاق کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ خان سید عرف خالد سجنا کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے وہ حکیم اللہ محسود کے علاوہ ان کے پیشرو بیت اللہ محسود کے بھی انتہائی قریبی ساتھی رہے ہیں اور کئی اہم فیصلوں میں ان کی رائے کو حتمی تصور کیا جاتا تھا۔


خبر کا کوڈ: 316784

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/316784/خان-سید-عرف-خالد-سجنا-کالعدم-تحریک-طالبان-پاکستان-کے-نئے-سربراہ-مقرر-ذرائع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org