QR CodeQR Code

ایرانی پارلیمنٹ میں بیس فیصد افزودہ یورینیم کی تیاری کا بل منظور

21 Jul 2010 11:32

اسلام ٹائمز:پارلمینٹ نےحکومت کو یہ بھی ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ ان ملکوں کے طیاروں اور بحری جہازوں کے سامان کی تلاشی لے جو اسلامی جمہوریہ ایران کے جہازوں اور طیاروں کی تلاشی لیتے ہیں اور ان ملکوں کے طیاروں کو ایندھن فراہم نہ کرے،جو ایرانی طیاروں کو ایندھن فراہم نہيں کرتے


 تہران:اسلام ٹائمز-ایران کی پارلیمنٹ نےاسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ثمرات کے حفاظتی بل کا جائزہ مکمل کر لیا ہے۔پارلمینٹ نے اپنے اجلاس میں ایٹمی انرجی کے ادارے کو پابند کیا ہے کہ وہ میڈیکل،اور صنعت و زراعت میں استعمال کے لئے،ایٹمی تحقیقاتی ریئکٹر کے لئے بیس فیصد افزودہ یورینیم تیار اور فراہم کرے۔
پارلیمنٹ میں پاس ہونے والے بل کے مطابق حکومت کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ این پی ٹی معاہدے کے فریم ورک کے اندر ہی ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ تعاون کرے۔پارلمینٹ نےحکومت کو یہ بھی ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ ان ملکوں کے طیاروں اور بحری جہازوں کے سامان کی تلاشی لے جو اسلامی جمہوریہ ایران کے جہازوں اور طیاروں کی تلاشی لیتے ہیں اور ان ملکوں کے طیاروں کو ایندھن فراہم نہ کرے،جو ایرانی طیاروں کو ایندھن فراہم  نہيں کرتے۔
ایران جہازوں کی تلاشی لینے والے ممالک سے بھی ویسا سلوک کرے گا
روزنامہ جسارت کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ نے ایرانی مال بردار،بحری اور ہوائی جہاز کی تلاشی لینے والے ممالک کے مال بردار جہازوں کی تلاشی لینے کا بل منظور کر لیا۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے عائد پابندیوں کے بعد امریکا اور اس کے ساتھی ممالک نے ایرانی مال بردار،بحری اور ہوائی جہازوں کی تلاشی لینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔جو اقوام متحدہ کی پابندیوں کے مطابق ضروری نہیں ہے۔
دوسری جانب ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ اگر امریکا ان کے ملک کے جوہری پروگرام پر بات کرنا چاہتا ہے تو اسے"کابوائے"کا رویہ تبدیل کرنا ہو گا۔ایرانی صدر نے کہا کہ ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں،لیکن اس کے لیے امریکا کو ایک اچھے لڑکا کا کردار ادا کرنا ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 31682

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/31682/ایرانی-پارلیمنٹ-میں-بیس-فیصد-افزودہ-یورینیم-کی-تیاری-کا-بل-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org