QR CodeQR Code

ڈرون حملے امریکہ کرتا ہے، پاکستان کا کوئی اختیار نہیں، رانا ثناء اللہ

2 Nov 2013 15:59

اسلام ٹائمز:میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے کے بعد سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں، محرم الحرام کے لئے انتہائی سخت سکیورٹی پلان مرتب کیا جا رہا تھا جسے اب مزید سخت کریں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ایوان وزیراعلیٰ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں طالبان سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ ہوا تھا اور حکومت اسی کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے، امریکہ کی طرف سے حالیہ ڈرون حملے سے طالبان سے مذاکرات کا عمل بری طرح متاثر ہو گا لیکن پوری قوم چاہتی ہے کہ مذاکرات ہوں اس لئے یہ سلسلہ بغیر تعطل کے آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے امریکہ کی جانب سے کئے جاتے ہیں اور ان حملوں میں پاکستان کا کوئی اختیار نہیں، ڈرون حملے کے بعد سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں، محرم الحرام کے لئے انتہائی سخت سکیورٹی پلان مرتب کیا جا رہا تھا جسے اب مزید سخت کریں گے تاکہ کسی بھی ناخوش گوار واقعہ سے نمٹا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 316843

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/316843/ڈرون-حملے-امریکہ-کرتا-ہے-پاکستان-کا-کوئی-اختیار-نہیں-رانا-ثناء-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org