QR CodeQR Code

امریکہ نے اپنا قانون بنا رکھا ہے جب چاہتا ہے ڈرون حملہ کر دیتا ہے، خواجہ سعدرفیق

2 Nov 2013 16:07

اسلام ٹائمز:وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ امریکہ کا معیار دوہرا ہے وہ اپنے لئے تو مذاکرات کا راستہ نکالتا ہے دوسروں کیلئے رکاوٹیں ڈالتا ہے، یہ دوہرا معیار ٹھیک نہیں، طالبان سے مذاکرات کیلئے پوری قوم متفق ہے اور اسی لئے حکومت اس سلسلے کو آگے بڑھا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ امریکہ نے اپنا قانون بنا رکھا ہے کہ جب چاہتا ہے ڈرون حملہ کر دیتا ہے، حالیہ ڈرون حملہ طالبان سے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، امریکہ خود مذاکرات کا راستہ نکالتا ہے جبکہ دوسروں کیلئے رکاوٹیں ڈالتا ہے اسکا دوہرا معیار کسی طرح بھی ٹھیک نہیں۔ وزیر ریلوے نے  کہا ہے کہ طالبان کے نظریے کے حامی نہیں لیکن امن کیلئے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، طالبان سے مذاکرات کیلئے پوری قوم متفق ہے اور اسی لئے حکومت اس سلسلے کو آگے بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے لئے تو مذاکرات کا راستہ نکالتا ہے جبکہ دوسروں کیلئے اس میں رکاوٹیں پیدا کی جاتی ہیں، حالیہ ڈرون حملہ طالبان سے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، امریکہ کا دوہرا معیار کسی طرح بھی ٹھیک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اپنا قانون بنا رکھا ہے اور جب چاہتا ہے ڈرون حملہ کر دیتا ہے، اس حوالے سے پاکستانی حکومت نے اپنا واضح موقف اپنایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 316845

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/316845/امریکہ-نے-اپنا-قانون-بنا-رکھا-ہے-جب-چاہتا-ڈرون-حملہ-کر-دیتا-خواجہ-سعدرفیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org