QR CodeQR Code

تحریک طالبان پاکستان کا حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا اعلان

2 Nov 2013 16:12

اسلام ٹائمز:نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے شمالی وزیرستان میں کمانڈر ابو عمر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان حالیہ ڈرون حملوں میں پوری طرح ملوث اور ذمہ دار ہے اور ہم اپنے دشمن کو اچھی طرح جانتے ہیں اور اس حملے کا مثالی انتقام لیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک طالبان پاکستان نے ڈرون حملے میں حکیم اللہ محسود کی ہلاکت میں حکومت پاکستان کو ملوث قرار دیتے ہوئے انتقام لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے شمالی وزیرستان میں کمانڈر ابو عمر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان حالیہ ڈرون حملوں میں پوری طرح ملوث اور ذمہ دار ہے اور ہم اپنے دشمن کو اچھی طرح جانتے ہیں اور اس حملے کا مثالی انتقام لیں گے۔ امریکی اخبار کے مطابق ڈرون حملے میں تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر حکیم اللہ محسود کی ہلاکت سے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے طالبان کیساتھ مذاکرات کیلئے بنایا جانے والا منصوبہ بھی کھٹائی میں چلا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکیم اللہ محسود کی ہلاکت بارے اس سے قبل بھی کئی خبریں آئی ہیں جوکہ جھوٹی ثابت ہوئیں تاہم اس مرتبہ خفیہ اداروں نے ڈرون حملے کے بعد انتہائی قریب سے موت کی تصدیق کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 316847

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/316847/تحریک-طالبان-پاکستان-کا-حکیم-اللہ-محسود-کی-ہلاکت-بدلہ-لینے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org