0
Saturday 2 Nov 2013 16:52

ملتان، کاروان شمس کے زیراہتمام امن واک، عملمائے کرام سمیت عمائدین کی شرکت

ملتان، کاروان شمس کے زیراہتمام امن واک، عملمائے کرام سمیت عمائدین کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ تنظیم کاروان شمس (رح) ملتان پاکستان کے زیر اہتمام بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے سالانہ ”حسینیہ (ع) امن واک“ کا انعقاد گلستان شمس دربار حضرت شاہ شمسؒ ملتان میں بانی و سرپرستی اعلیٰ مخدوم سید طارق عباس شمسی کی زیر قیادت کیا گیا۔ جس میں تمام مکاتب فکر کے جید علماءکرام و سیاسی اور سماجی رہنمائوں نے شرکت کی۔ جن میں سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخرامام، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل مفتی غلام مصطفی رضوی، مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدارحسین نقوی، سابق ممبر صوبائی اسمبلی میاں نفیس احمد انصاری، سید زاہد حسین گردیزی، سید اشتیاق حسین جعفری، ثاقب محمود مہے، سید مجاہد عباس گردیزی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ ہمیں ملی اخوت ویکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ ہمارا دشمن ہمارے درمیان نفاق ڈالنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔ اس لیے ہمیں اپنے دشمن کے خلاف متحد ہو کر لڑنا ہوگا۔






خبر کا کوڈ : 316852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش