QR CodeQR Code

ملک کے اندر امریکی مداخلت سے دہشتگردی زور پکڑ رہی ہے

دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کیے بغیر بہتری نہیں آسکتی، علامہ ساجد نقوی

2 Nov 2013 16:50

اسلام ٹائمز: ملتان میں مدرسہ مصباح العلوم کے سلانہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے سربراہ کا کہناتھا کہ حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو ابھی سے بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، ملک میں امن وامان نام کی کوئی چیز نہیں۔


اسلام ٹائمز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں امن وامان نام کی کوئی چیز نہیں، جس سے محرم الحرام میں خطرات منڈلاتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مصباح العلوم سوتری وٹ ملتان کے سلانہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ساجد علی نقوی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو ابھی سے بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا۔ ملک کے اندر امریکی مداخلت سے دہشت گردی زور پکڑ رہی ہے جس سے ملکی سالمیت داؤ پر لگ چکی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج تک نہ تو دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں اور نہ ہی کسی دہشت گرد کو سزادی گئی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ حکمران کسی اور کے تابع ہیں۔ جلسے سے علامہ سید محمد تقی نقوی، علامہ اختر حسین نسیم، اخلاق حسین شیرازی، مولانا اظہر عباس شیرازی اور دیگر نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 316859

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/316859/دہشتگردوں-کے-ٹھکانے-ختم-کیے-بغیر-بہتری-نہیں-آسکتی-علامہ-ساجد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org