0
Saturday 2 Nov 2013 19:11

تھرکول سے 3 سو سال تک 1 لاکھ میگاواٹ بجلی بن سکتی ہے، زبیر موتی والا

تھرکول سے 3 سو سال تک 1 لاکھ میگاواٹ بجلی بن سکتی ہے، زبیر موتی والا
اسلام ٹائمز۔ سابق چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ تھر کول میں 75 ارب ٹن کے ذخائر ہونے کے باوجود کوئلہ درآمد کرنا قوم سے ناانصافی کے مترادف ہے۔ موجودہ ذخائر کو استعمال میں لاکر پاکستان 300 سال تک 1 لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کر سکتا ہے۔ اپنے ایک بیان انہوں نے کہا کہ ملک میں 75 ارب ٹن معیاری کوئلے کے ذخائر ضائع ہو رہے ہیں اور ہم بھاری زرمبادلہ خرچ کرکے کوئلہ امپورٹ کر رہیں جو پاکستانی عوام کے ساتھ ذیادتی ہے۔ تھر کول کے کوئلے سے 300 سال تک بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ زبیر موتی والا نے کہا کہ امریکا اور روس میں کوئلے کی جگہ گیس سے بجلی بنانے کا رجحان بڑھ رہا ہے، ایسے میں ان کے ماہرین پاکستان میں تھر کول میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہیں تاہم حکومتی گارنٹی اور کاغذوں کی جنگ کی وجہ سے سرمایہ کار ملک میں نہیں آ رہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تھر کول کے کوئلے کی قیمت ایران اور سعودی ارب کے تیل کے ذخائر سے زیادہ ہے۔ سابق چئیرمین بی او آئی کا مزید کہنا تھا کہ دسمبر 2014ء تک ونڈ مل سے 1200 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی جبکہ چین کی کمپنی پاکستان میں ونڈ ٹربائین پلانٹ لگائے گی۔
خبر کا کوڈ : 316903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش