0
Saturday 2 Nov 2013 21:15

محرم الحرام کے دوران اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی

محرم الحرام کے دوران اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ کمشنر لاہور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام اہم جلوسوں اور مجلسوں کو جدید کنٹرول روم کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا اور محرم الحرام میں اسلحے کی نمائش، شرانگیز مواد کی اشاعت، آڈیو ویڈیو کے ذریعے شرانگیز تقاریر پر دفعہ 144 نافذ ہو گی، محرم الحرام کے حوالے سے صوبائی کابینہ کمیٹی کے لاہور ڈویژن کے چیئرمین و صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن کے ہمراہ سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر لاہور نے کہا کہ چاروں اضلاع کے ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز نے حتمی انتظامی و سیکورٹی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔

صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ محرم الحرام میں جامع اور فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے جاتے ہیں مگر اس دفعہ مخصوص حالات و واقعات کو مدنظر رکھ کر ہر زاویہ سے انتظامات مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے سرچ اور سویپ آپریشن جاری رہنے چاہئیں۔صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ کابینہ کمیٹی ہر ضلع میں بھی اجلاسوں میں شرکت کرے گی اور سیکورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لے گی۔ صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ تمام داخلی چیکنگ پوائنٹس کو بھی کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جائے۔ اجلاس میں تمام ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز نے صوبائی کابینہ کمیٹی کے اراکین کو محرم الحرام کے حوالے سے مفصل بریفنگ بھی دی۔
خبر کا کوڈ : 316947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش