QR CodeQR Code

لاپتہ افراد کو منظر عام پر لاکر مسئلہ بلوچستان کے حل کی ابتداء کیجائے، میر صادق عمرانی

2 Nov 2013 21:57

اسلام ٹائمز: پی پی بلوچستان کے صوبائی صدر کا دالبندین پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں‌ کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل ایک مضبوط اتحاد بننا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ انتہائی اہم ہے۔ ضلع چاغی معدنی وسائل ہونے کے باوجود سہولیات سے محروم ہیں۔ سیندک پروجیکٹ ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں شروع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ چاغی کی معدنی دولت کو یہاں کے عوام پر خرچ ہونا چاہیئے اور یہاں کی معدنیات رائلٹی کے حقدار چاغی کے عوام ہیں۔ پیپلز پارٹی نے ضلع چاغی کو نیشنل گریڈ سے منسلک کیا اور نوشکی کو گیس کی فراہمی بھی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہوئی۔ عوام کی سہولت کیلئے ریسٹ ہاؤس، پوسٹ آفس اور پاسپورٹ آفس بنائے۔ ضلع چاغی کے 670 بےروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جو کہ پیپلز پارٹی کے عظیم کارناموں میں شامل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل ایک مضبوط اتحاد بننا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ انتہائی سنگین ہے اور ہم نے اپنے دور میں کوشش کی کہ یہ مسئلہ حل ہو سکے۔


خبر کا کوڈ: 316955

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/316955/لاپتہ-افراد-کو-منظر-عام-پر-لاکر-مسئلہ-بلوچستان-کے-حل-کی-ابتداء-کیجائے-میر-صادق-عمرانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org