QR CodeQR Code

آغا سید راحت الحسینی کی خصوصی شرکت، تاریخی اجتماع

طالبان سے مذاکرات آئین کو پاوں تلے روندنے کے مترادف ہے، دفاع وطن کنونشن سے مقررین کا خطاب

3 Nov 2013 16:31

اسلام ٹائمز: گلگت میں جاری دفاع وطن کنونشن سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ ہم اتحاد کے داعی ہیں، ملک کے بانی و وفادار ہیں، حکمران ہوش کے ناخن لیں اور دہشتگردوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے زیراہتمام دفاع وطن کنونشن میں جی بی کے طول و عرض سے ہزاروں افراد شریک ہیں، جبکہ ملک بھر سے مختلف سیاسی و مذہبی قائدین بھی موجود ہیں۔ کنونشن میں نامور عالم دین و امام جمعہ والجماعت مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت علامہ سید راحت حسین الحسینی بھی خصوصی طور پر شریک ہیں۔ دفاع وطن کنونشن سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی راہنماوں سمیت سینیٹر فیصل رضا عابدی اور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا خصوصی خطاب کریں گے۔ کنونشن کی پہلی نشست جاری ہے اور ابتک ایم ڈبلیو ایم بلتستان ڈویژن کے صدر آغا علی رضوی اور نامور شاعر جمشید خان دکھی خطاب کرچکے ہیں جبکہ عوام کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
مقررین نے اپنے خطاب میں طالبان سے مذاکرات کے فیصلے پر حکمران جماعت پر سخت تنقید کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ہم اتحاد کے داعی ہیں، ملک کے بانی و وفادار ہیں، حکمران ہوش کے ناخن لیں اور دہشت گردوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور طالبان سے مذاکرات درحقیقت آئین پاکستان کو پاوں تلے روندے کے مترادف ہے۔ کنونشن میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 317191

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/317191/طالبان-سے-مذاکرات-آئین-کو-پاوں-تلے-روندنے-کے-مترادف-ہے-دفاع-وطن-کنونشن-مقررین-کا-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org