QR CodeQR Code

وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے سکیورٹی پلان کا ازسرنو جائزہ لینے کی ہدایت کر دی

3 Nov 2013 17:59

اسلام ٹائمز:محکمہ داخلہ کی جانب سے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر تمام صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ محرم کے جلوسوں کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ جلوس کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر صوبوں کو محرم الحرام کے سکیورٹی پلان کا ازسرنو جائزہ لینے کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کی طرف سے تمام صوبوں کو سکیورٹی پلان کا از سر نو جائزہ لینے کی ہدایت خفیہ اطلاعات کے بعد کی گئی ہیں۔ مراسلے میں تمام صوبوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ محرم کے جلوسوں کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ جلوس کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل نے محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کے ممکنہ خطرے سے وزارت داخلہ کو آگاہ کیا ہے جس کے بعد صوبوں نے سکیورٹی پلان کا ازسرنو جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 317207

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/317207/وزارت-داخلہ-نے-محرم-الحرام-کے-سکیورٹی-پلان-کا-ازسرنو-جائزہ-لینے-کی-ہدایت-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org