0
Sunday 3 Nov 2013 19:15

حکمرانوں نے پاکستان کی عزت، وقار اور سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے، ملی مجلس شرعی

حکمرانوں نے پاکستان کی عزت، وقار اور سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے، ملی مجلس شرعی
اسلام ٹائمز۔ ملی مجلس شرعی میں شامل تمام مکاتب فکر کے علماء نے کہا ہے کہ پاکستانی حکمرانوں کو امریکا سے مزید توقعات نہیں رکھنی چاہئیں، پاکستانی حدود میں ڈرون حملوں کو گرانے کیلئے حکومت پاکستان کو اپنی پالیسی وضع کرنا ہو گی اور ملکی معیشت کو سود کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے اسلام کا معاشی نظام قائم کرنا ہو گا۔ ملی مجلس شرعی کے صدر مفتی محمد خان قادری، سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد امین، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا راغب حسین نعیمی، قاری یعقوب شیخ، مولانا امجد خان سمیت دیگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے سودی نظام کے خاتمے کیلئے اسلام کا بڑا وسیع تر معاشی نظام موجود ہے، سودی نظام کو ختم کر کے اسلام کا معاشی نظام رائج کیا جائے، اس سے ملک بھی بحرانوں سے نکل آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ڈرونز کو سہولت اور نیٹو سپلائی لائن بند کر دے تو یہ حملے خودبخود ختم ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ایسی پالیسیاں نہ بنائیں جن سے ملک و قوم کو تباہی کا سامنا کرنا پڑے، حکمرانوں نے پاکستان کی عزت، وقار اور سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 317227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش