QR CodeQR Code

حکیم اللہ محسود کے مارے جانے میں پاکستان کے اندر سے کسی کا ہاتھ نہیں تو انگلی ضرور شامل ہے, حافظ حسین

3 Nov 2013 19:22

اسلام ٹائمز: امریکی ڈرون حملے میں حکیم اللہ محسود کے مارے جانے سے واضح ہو گیا ہے کہ امریکہ پاکستان میں امن نہیں چاہتا۔ امریکہ نے حکیم اللہ محسود کے سر کی قیمت 50 لاکھ ڈالر مقرر کر رکھی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون حملے میں حکیم اللہ محسود کے مارے جانے سے واضح ہو گیا ہے کہ امریکہ پاکستان میں امن نہیں چاہتا۔ امریکہ نے حکیم اللہ محسود کے سر کی قیمت 50 لاکھ ڈالر مقرر کر رکھی تھی، اگر حکیم اللہ کے مارے جانے میں پاکستان کے اندر سے کسی کا ہاتھ نہیں تو کسی کی انگلی ضرور شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات سے پیچھے نہ ہٹے۔ اگر ڈرون حملوں کو نہیں روکا جا سکتا تو نیٹو سپلائی ضرور بند کر دینی چاہیئے۔ امریکہ پہلے بھی مار سکتا تھا یہ سب کچھ امن اور مذاکرات کے عمل کو خراب کرنے سازش ہے۔


خبر کا کوڈ: 317229

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/317229/حکیم-اللہ-محسود-کے-مارے-جانے-میں-پاکستان-اندر-سے-کسی-کا-ہاتھ-نہیں-انگلی-ضرور-شامل-ہے-حافظ-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org