0
Sunday 3 Nov 2013 20:14

خطے میں امریکی اور سعودی برانڈ دہشتگردی دم توڑ رہی ہے، علامہ اسدی

خطے میں امریکی اور سعودی برانڈ دہشتگردی دم توڑ رہی ہے، علامہ اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل عبدالخالق اسدی نے ملک میں جاری دہشت گردی اور ڈرؤن حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملے اور طالبان کی دہشتگردی دونوں ہی پاکستان کی سالمیت کیلئے اہم خطرہ ہیں، آئین پاکستان تسلیم نہ کرنے والوں سے مذاکرات ختم کئے جائیں، مذاکرات کی بجائے ڈرون طیاروں کو گرایا جائے، ہم مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے پوری دنیا میں جاری دہشت گردی اور انتہاء پسندی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں حکومت کی طرف سے مختلف قسم کی رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، ہم انہیں یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم پرامن لوگ ہیں اور کسی قسم کا انتشار نہیں چاہتے، اس لئے اہل تشیع کی مجالس میں کوئی رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں، خطے میں امریکی اور سعودی برانڈ دہشت گردی دم توڑ رہی ہے اور امریکی سرمایہ سے پاکستان کو فرقہ واریت کی آگ میں لپیٹنے والے شیعہ سنی اتحاد دیکھ کر مایوس ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملک بھر کے مظلوموں کی نمائندہ جماعت ہے ،گلگت بلتستان کے تمام مسالک اور برادریوں کے افراد کیلئے دہشت گردی کے خلاف ایک سایہ بنیں گے، ہم ایم ڈبلیو ایم کے پلیٹ فارم سے اسماعیلی برادری، نور بخشی برادری سمیت تمام مسالک کے افراد کو امن کا پیغام دیتے ہیں، انشاءاللہ اپنے اتحاد سے وطن کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 317247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش