QR CodeQR Code

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

3 Nov 2013 21:38

اسلام ٹائمز: مختلف مقامات سے موصول ہونے والی شہادتوں سمیت رویت ہلال کمیٹی کے ممبران کی تصدیق کے بعد چاند نظرآنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام 1435ھ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (کل) پیر کی شام بوقت نماز مغرب طلب کر لیا گیا ہے۔ محکمہ مذہبی امور کے ترجمان نے بتایاکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مرکزی چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت کراچی میں منعقد ہو گا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے مقررہ مقامات پر منعقد ہوںگے۔ مختلف مقامات سے موصول ہونے والی شہادتوں سمیت رویت ہلال کمیٹی کے ممبران کی تصدیق کے بعد چاند نظرآنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 317276

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/317276/محرم-الحرام-کا-چاند-دیکھنے-کیلئے-رویت-ہلال-کمیٹی-اجلاس-کل-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org