1
0
Sunday 3 Nov 2013 21:45

کوئٹہ، ہزارہ برادری کے 6 کان کن سپردخاک، ماشکیل میں ایرانی باشندے کی نعش برآمد

کوئٹہ، ہزارہ برادری کے 6 کان کن سپردخاک، ماشکیل میں ایرانی باشندے کی نعش برآمد
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے مچھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 6 کان کنوں کو ہفتہ کو کوئٹہ کے ہزارہ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔ نماز جنازہ اور تدفین میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ تدفین کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو آئے۔ دریں اثناء پاک ایران سرحدی علاقے ماشکیل میں کجھور کے درخت سے لٹکی ایرانی باشندے کی لاش مقامی پولیس نے برآمد کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ ہفتہ کوماشکیل سے 5کلو میٹر مشرق کی جانب سے دالبندین جانے والے کچے راستے پر 30سالہ پیر محمد ولد لاغر کی پھندہ لگی لاش برآمد کرنے کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول کا تعلق ایرانی صوبے سیستان بلوچستان کے سرحدی علاقے سراوان سے ہے۔ مقتول کے جسم پر چسپاں سفید چارٹ پر ہاتھ سے لکھے موٹے حروف میں قتل کی ذمہ داری جیش العدل نامی تنظیم کے جانب سے قبول کرتے ہوئے اس پر ایرانی حکومت کی ایما پر مذکورہ تنظیم کی مخبری کا الزام عائد کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 317281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

United States
gucci 1576 review اسلام ٹائمز - کوئٹہ، ہزارہ برادری کے 6 کان کن سپردخاک، ماشکیل میں ایرانی باشندے کی نعش برآمد
gucci handbags online http://www.gucci-handbags-clearance.com
ہماری پیشکش