QR CodeQR Code

امریکا پاکستان میں بدامنی قائم رکھ کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے، صاحبزادہ زبیر

4 Nov 2013 00:50

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں ملی یکجہتی کونسل کے صدر نے کہا کہ حکومت ڈرون حملوں پر زبانی کلامی مذمت کرنے کے بجائے عملی طور پر احتجاج رکارڈ کرانے کیلئے نیٹو کی سپلائی لائن بند کرے۔


اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل کے صدر اور جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے ڈرون حملوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جبکہ حکومت کے طالبان سے مذاکرات شروع ہونے والے تھے، امریکا کا ڈرون حملہ کرکے تحریک طالبان کے سینئر رہنما کو نشانہ بنانا اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ امریکا پاکستان میں بدامنی کو قائم رکھنا چاہتا ہے تاکہ اس کے ذریعہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکے۔ اپنے ایک بیان میں صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ شکر ہے کہ یہ بات امریکا کی خوشامد کرنے والے ہمارے حکمرانوں پر بھی اب واضح ہوگئی ہے اور وزیر داخلہ نے بھی کہہ دیا ہے کہ امریکا ڈرون حملہ کرکے طالبان سے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کر رہا ہے۔ لہذا اب ہمارے حکمرانوں پر لازم ہوگیا ہے کہ وہ اس اہم واقعہ پر زبانی کلامی مذمت کرنے کے بجائے عملی طور پر احتجاج رکارڈ کرانے کیلئے نیٹو کی سپلائی لائن فوراَ بند کر دیں۔


خبر کا کوڈ: 317309

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/317309/امریکا-پاکستان-میں-بدامنی-قائم-رکھ-کر-اپنے-مذموم-مقاصد-حاصل-کرنا-چاہتا-ہے-صاحبزادہ-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org