QR CodeQR Code

جارجیا میں مشقیں،روس کے نیٹو کے ساتھ تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ

18 Apr 2009 13:55

روسی صدر دمتری مدودف نے نیٹو ممالک کو خبردار کیا ہے کہ جارجیا میں فوجی مشقوں کے انعقاد سے ان کے روس کے ساتھ تعلقات پیچیدگی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر دمتری مدودف نے کہا کہ فوجی مشقوں کے انعقاد کافیصلہ مایوس کن


ماسکو . . . روسی صدر دمتری مدودف نے نیٹو ممالک کو خبردار کیا ہے کہ جارجیا میں فوجی مشقوں کے انعقاد سے ان کے روس کے ساتھ تعلقات پیچیدگی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر دمتری مدودف نے کہا کہ فوجی مشقوں کے انعقاد کافیصلہ مایوس کن ہے اور ان کو روس اور نیٹو ممالک کے مابین تعلقات کی دوبارہ بحالی میں رکاوٹیں پیدا ہونے کے سوا کوئی دوسرا فائدہ نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ 19 ممالک کی فوجوں کی مشترکہ مشقیں ” دی کوآپریٹو لانگ باؤ 09“ چھ مئی سے یکم جون تک منعقد ہونگی۔ روس کا کہنا ہے کہ ان مشقوں سے جارجیا میں سزا سے آزادی کا احساس پیدا ہوگا جس کے خطہ کی صورتحال پر منفی نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 3174

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/3174/جارجیا-میں-مشقیں-روس-کے-نیٹو-ساتھ-تعلقات-متاثر-ہونے-کا-خدشہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org