0
Monday 4 Nov 2013 16:21

حکیم اللہ محسود کو شہید قرار دینا ملک سے غداری کے مترادف ہے، بلاول بھٹو زرداری

حکیم اللہ محسود کو شہید قرار دینا ملک سے غداری کے مترادف ہے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلٰی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کی خاموش اکثریت حکیم اللہ محسود کی ہلاکت پر خوش ہے صرف بزدل افراد ہی اس کی ہلاکت کا سوگ منا رہے ہیں۔ اسے شہید قرار دینا ملک سے غداری کے مترادف ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغامات میں پپپلز پارٹی کے سرپرست اعلٰی کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ہزاروں بے گناہوں کی قاتل ہے، سابق وزیراعظم، عسکری حکام و اہلکار اور عام افراد سب ہی اس تنظیم کی دہشت گردی کا شکار بنے ہیں، اس کے باوجود حکومت نے طالبان کو مذاکرات کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ چند افراد کی جانب سے حکیم اللہ محسود کو شہید قرار دیا گیا، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ لوگ نہ پہلے پاکستان کے حق میں تھے اور نہ ہی اب پاکستان کے حامی ہیں، ان کے ساتھ وہی سلوک کیا جانا چاہیئے جو بنگلہ دیش کی حکومت کر رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ایک ٹوئٹ پر جواب دیا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ ان شتر مرغوں سے بھری ہوئی ہے جو خطرے کو دیکھ کر ان کا مقابلہ کرنے کے بجائے اپنے سر مٹی میں دبا دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 317487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش