QR CodeQR Code

کراچی، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 اہل تشیع ڈاکٹرز جاں بحق

4 Nov 2013 18:38

اسلام ٹائمز: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود محرم الحرام کی آمد سے قبل اسلام و پاکستان دشمن عناصر کی جانب سے فرقہ وارانہ سازشوں کا سلسلہ وسیع ہو گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس اور رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود دہشت گردانہ کارروائیاں تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں۔ محرم الحرام کی آمد سے قبل کراچی میں اسلام دشمن عناصر کی جانب سے فرقہ وارانہ سازش پھیلانے کا سلسلہ وسیع ہو گیا ہے۔ آج کراچی شہر میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں اہل تشیع مسلمانوں سے تعلق رکھنے والے دو شیعہ ڈاکٹرز اور ایک دکاندار کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگوپیر گرم چشمہ کے پاس دہشت گردوں کی فائرنگ سے 50 سالہ شیعہ ڈاکٹر شیر علی شہید ہو گئے۔ دہشت گردوں ڈاکٹر شیر علی کو اس وقت اپنی درندگی کانشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر سے نکلے تھے۔اطلاعات کے مطابق گھات لگائے دہشت گردوں نے شیعہ ڈاکٹر کو نام سے مخاطب کرنے کے بعد ان کے سر اور سینے مین گولیاں ماری جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ ڈاکٹر شیر علی کی نماز جنازہ منگل کی صبح 8بجے ادا کی جائے گئی جب کے تدفین منگوپیر کے مقامی قبرستان میں کی جائے گئی۔ دہشت گردی کے دوسرے واقعے میں فیروز آباد تھانے کی حدود میں طارق روڈ کے قریب دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایک اور شیعہ ڈاکٹر نسیم عباس کو شہید کر دیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر نسیم عباس کا قتل ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ کراچی میں معصوم اور بے گناہ شہریوں  کا دن دہاڑے قتل قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری ٹارگٹد آپریشن کو مشکوک بنا دیا ہے جو کہ ان اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


خبر کا کوڈ: 317553

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/317553/کراچی-دہشتگردوں-کی-فائرنگ-سے-2-اہل-تشیع-ڈاکٹرز-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org