0
Monday 4 Nov 2013 20:11

طالبان رہنماء کو نشانہ بنانا دلالت ہے کہ امریکا پاکستان میں بدامنی چاہتا ہے، صاحبزادہ زبیر

طالبان رہنماء کو نشانہ بنانا دلالت ہے کہ امریکا پاکستان میں بدامنی چاہتا ہے، صاحبزادہ زبیر
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل کے صدر اور جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے ڈرون حملوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جبکہ حکومت کے طالبان سے مذاکرات شروع ہونے والے تھے، امریکا کا ڈرون حملہ کرکے تحریک طالبان کے سینئر رہنماء کو نشانہ بنانا اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ امریکا پاکستان میں بدامنی کو قائم رکھنا چاہتا ہے تاکہ اس کے ذریعہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکے۔ اپنے بیان میں صاحبزادہ زبیر نے مزید کہا کہ شکر ہے کہ یہ بات امریکا کی خوشامد کرنے والے ہمارے حکمرانوں پر بھی اب واضح ہو گئی ہے اور وفاقی وزیر داخلہ نے بھی کہہ دیا ہے کہ امریکا ڈرون حملہ کرکے طالبان سے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمارے حکمرانوں پر لازم ہو گیا ہے کہ وہ اس اہم واقعہ پر زبانی کلامی مذمت کرنے کے بجائے عملی طور پر احتجاج رکارڈ کرانے کیلئے نیٹو کی سپلائی لائن فوراَ بند کر دیں۔
خبر کا کوڈ : 317591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش