0
Monday 4 Nov 2013 21:32

محرم میں علماء قیام امن کے حوالے سے کردار ادا کریں، علامہ سلطان نقوی

محرم میں علماء قیام امن کے حوالے سے کردار ادا کریں، علامہ سلطان نقوی
اسلام ٹائمز۔ پرنسپل جامعہ مہدیہ کمپلکس ملتان علامہ سید سلطان احمد نقوی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور رہنما قیام امن کے حوالے سے خصوصی کردار ادا کریں تاکہ اسلام اور ملک دشمن عناصر کو مذموم مقاصد میں ناکام بنایا جا سکے۔ ہمیں اتحادو وحدت کے علم کوتھام کر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ملت کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ ہماری وحدت ہی دشمن کی ناکامی کے لیے کافی ہے۔ ان خیالات کااظہاراُنہوں نے جامعہ مہدیہ کمپلکس ملتان میں مرجع اعظم آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر علمائے کرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب کے ممبر اور انجمن تحفظ عزاداری کے صدر حاجی شفقت حسنین بھٹہ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدارحسین نقوی، جامعہ شہید مطہری ملتان کے پرنسپل علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ محمد حسین مہدوی، شیعہ علماء کونسل ملتان کے صدر سید ضمیرالحسن نقوی، انجمن تحفظ عزاداری کے مرکزی جنرل سیکرٹری طالب حسین پرواز، علامہ سید طاہرعباس نقوی، مولانا کاشف ظہور نقوی، سید مجاہد عباس گردیزی، مولانا منظورحسین صادقی، مولانا سید عون محمد نقوی، سمیت دیگر علمائے کرام اور عمائدین بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 317606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش