0
Tuesday 5 Nov 2013 17:45
مزاراتِ اولیاء پر حملے کرنیوالوں کو معاف نہیں کرسکتے

حکیم اللہ محسود کو شہید قرار دینے پر منور حسن کو شرم آنی چاہیے، صاحبزادہ حامد رضا

حکیم اللہ محسود کو شہید قرار دینے پر منور حسن کو شرم آنی چاہیے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے منور حسن کے بیان سے لاکھوں افراد کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، منور حسن کو حکیم اللہ محسود کو شہید قرار دینے کے بیان پر شرم آنی چاہیے، ڈاکٹر سرفراز نعیمی، سلیم قادری اور ہزاروں بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کرنے والے قاتل ہیں۔ سنی اتحاد کونسل منور حسن کے بیان کی سخت مذمت کرتی ہے، ملک میں بدامنی اور فرقہ وارانہ فسادات برپا کرنے والے پاکستان کے دشمن اور بیرونی ایجنٹ ہیں، نیٹو سپلائی بند کرنے کے اعلان پر پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے، اہلسنّت کو ریاست مخالف دہشت گردوں سے مذاکرات پر شدید تحفظات ہیں، مزاراتِ اولیاء پر حملے کرنے والوں کو معاف نہیں کرسکتے، جوش کی بجائے ہوش سے فیصلے کئے جائیں، اسلحہ سازی کے عالمی سوداگر عالمی امن کے دشمن ہیں۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ گریٹ گیم کے تحت پاکستان کے حالات خراب کئے جا رہے ہیں، پاکستان کے خلاف عالمی سازشیں تیز ہوگئی ہیں، امریکہ نواز خارجہ پالیسی فساد کی جڑ ہے۔ پاکستان میں غیرملکی مداخلت کو روکنا ہوگا، امریکی فرعونیت کی مزاحمت کے لیے ہر مسلمان موسٰی بن جائے، قومی قیادت امریکہ سے نجات کے ایجنڈے پر متحد ہو جائے، حکمران امریکہ سے ہدایات لینا چھوڑ دیں۔ ملکی سلامتی شدید خطرے میں ہے، اس نازک مرحلے پر قومی اتحاد کی سخت ضرورت ہے۔ یہ وقت سیاست کا نہیں ملک بچانے کا ہے۔ بیرونی سازشوں کے توڑ کے لیے اندرونی اتحاد ناگزیر ہے۔ امریکہ کو نومور کہنے کا وقت آگیا ہے۔ وزیراعظم فی الفور آل پارٹیز کانفرنس طلب کرکے نیٹو سپلائی بند کرنے کا فیصلہ کریں۔ ڈرونز گرائے بغیر امریکہ کی عقل ٹھکانے نہیں آئے گی۔ پاکستان کے فیصلے واشنگٹن کی بجائے اسلام آباد میں ہونے چاہئیں۔
خبر کا کوڈ : 317842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش