QR CodeQR Code

سرگودھا، 47 شیعہ سنی علماء و ذاکرین کے 2 ماہ کیلئے ضلع کی حدود میں داخلہ پر پابندی

5 Nov 2013 18:39

اسلام ٹائمز: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جن علماء پر ضلع بھر میں داخلے کی پابندی عائد کی گئی ہے ان میں 24دیو بند، 18 اہل تشیع، 3 بریلوی اور 2 علما اہلحدیث ہیں، پابندی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے چاروں مکاتب فکر سے47 علماء و ذاکرین کے 2 ماہ کیلئے ضلع کی حدود میں داخلہ پر پابندی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ضلع کی حدود میں داخلہ پر پابندی کے 47 علمائے کرام و اہل تشیع ذاکرین سے 29 سنی علمائے کرام میں فیصل آباد کے مولانا عبدالحفیظ، مولانا شیر محمد سیالوی، مولانا محمد رفیق جامی، مولانا عبدالرحمن، مولانا شاہ نواز فاروقی، راولپنڈی سے مولانا صاحبزادہ محمد ابوبکر چشتی، مولانا مسعود احمد عثمانی، گوجرانوالہ سے مولانا منظور احمد، مولانا عبدالحمید وٹو، مولانا زاہد الراشدی، لاہور سے مولانا عبدالتواب صدیقی، مولانا عبدالحی عابد، خانیوال سے خادم حسین ڈھلوں، گجرات سے سید ضیاءاللہ شاہ، قاضی مطیع اللہ، ملتان سے مولانا اللہ وسایا، مولانا عبدالمجید ندیم، مولانا منظور احمد اعجاز حجازی، مولانا سلطان محمود ضیاء، جھنگ سے مولانا محمد احمد لدھیانوی، مولانا مسرور نواز جھنگوی، مولانا معاویہ اعظم طارق، مولانا اللہ یار ارشاد، مولانا عالم طارق شامل ہیں۔

دیگر شہروں میانوالی سے مولانا احمد شعیب خان، شیخوپورہ سے مولانا شمشاد احمد سلفی، بھکر سے مولانا عبدالغفور، مولانا عبدالحمید خالد، ڈی جی خان سے مولانا عبدالغفار تونسوی، 18 شیعہ راہنماوں میں راولپنڈی سے سید حامد علی موسوی، علامہ ساجد علی نقوی، لاہور سے مولانا ناصر حسین کاظمی، مولانا نسیم عباس رضوی، مولانا محمد حسن سبزواری، مولانا غلام رضا نقوی، مولانا محمد عباس قمی، ملتان سے مولانا غلام حسین ہاشمی، مولانا گلفام ہاشمی، مولانا سید محمد تقی، علامہ ناصر حسین فیصل آباد سے مولانا سید ابن حسن شیرازی، میانوالی سے علامہ افتخار حسین نقوی، کراچی سے مولانا احمد علی حیدری، بھکر سے ذاکر ناصر عباس نوتک، گوجرانوالہ سے مولانا زیدالحسن زیدی، سیالکوٹ سے مولانا سخاوت حسین، ڈیرہ اسماعیل خان سے مولانا منظور حسین جوادی شامل ہیں۔ یہ علما و ذاکرین 2 ماہ تک ضلع سرگودھا کی حدود میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔ ان میں 24 دیو بند، 18 اہل تشیع، 3 بریلوی، 2 اہل حدیث علماء ہیں۔


خبر کا کوڈ: 317863

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/317863/سرگودھا-47-شیعہ-سنی-علماء-ذاکرین-کے-2-ماہ-کیلئے-ضلع-کی-حدود-میں-داخلہ-پر-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org