QR CodeQR Code

کراچی میں کورنگی کے نام سے نئے ضلع کا قیام، اضلاع کی تعداد 6 ہوگئی

5 Nov 2013 20:50

اسلام ٹائمز: ضلع کورنگی لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی اور ماڈل کالونی کے علاقوں پر مشتمل ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے کراچی میں کورنگی کے نام سے نیا ضلع بنا دیا ہے جو کہ لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی اور ماڈل کالونی کے علاقوں پر مشتمل ہوگا۔ اس طرح اب کراچی کے اضلاع کی تعداد 6 ہوگئی ہے جس میں شرقی، غربی، جنوبی، وسطی، ملیر اور کورنگی شامل ہیں۔
کراچی میں نئے ضلع کے قیام کے باعث دیگر اضلاع کی حدود بندیوں میں بھی ردو بدل کیا گیا ہے جس کے مطابق کراچی شرقی اب جمشید کوارٹر، گلشن اقبال اور گلستان جوہر پر مشتمل ہوگا۔ ضلع ملیر بن قاسم، ابراہیم حیدری، گڈاپ اور شاہ مرید کے علاقوں پر مشتمل ہوگا۔ کراچی غربی میں اورنگی، بلدیہ، سائٹ اور معین آباد شامل ہوں گے۔ کراچی وسطی میں لیاقت آباد، گلبرگ، ناظم آباد، نیو کراچی کے علاقے جب کہ کراچی جنوبی میں صدر، آرام باغ، سول لائن، گارڈن، لیاری، ہاربر اور ماڑی پور کے علاقے شامل ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 317909

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/317909/کراچی-میں-کورنگی-کے-نام-سے-نئے-ضلع-کا-قیام-اضلاع-کی-تعداد-6-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org