0
Tuesday 5 Nov 2013 23:23

محرم الحرام میں قیام امن کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائیں، ڈی سی او مظفرگڑھ

محرم الحرام میں قیام امن کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائیں، ڈی سی او مظفرگڑھ
اسلام ٹائمز۔ ڈی سی او مظفرگڑھ فراست اقبال نے کہا کہ ماہ محرم کے ایام میں امن کی فضا برقرار رکھنے کیلئے تمام ضلعی محکموں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں قیام امن کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائیں، اجلاس میں اے ڈی سی سکندر ذوالقرنین کھچی، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اطہر اقبال، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر ارشاد الحق، ٹی ایم اومحمد اقبال خان، اے سی مظفرگڑھ سجاد حسنین، سول ڈیفنس انسٹرکٹر محمد آصف سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ ڈی سی او نے ٹی ایم او کو ہدایت کی کہ یادگار چوک کی تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے تاکہ فائر بریگیڈ کی گاڑی آسانی سے گذر سکے، انہوں نے کہا کہ ماہ محرم کے ایام میں تمام جلسے جلوسوں کے راستوں پر صفائی ستھرائی، پینے کا صاف پانی اور رات کے وقت روشنی کے انتظام کو یقینی بنایا جائے اور لوڈشیڈنگ کی صورت میں متبادل انتظام ضرور ہونا چاہیے، ڈی سی او نے ریسیکو 1122 کو ہدایت کی کہ وہ پورے ضلع میں کوئیک رسپانس کیلئے تیار رہیں۔ ا نہوں نے ایمرجنسی آفیسر کو ہدایت کی کہ تحصیل کوٹ ادو اور علی پور میں ریسکیو پوسٹ بنائی جائیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت طبی سہولیات فرائم کی جاسکیں، انہوں نے ٹی ایم او اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ مشکوک افراد اور مشکوک اشیاء کے بارے متعلقہ افسران کو فوری طور پر آگاہ کریں، ڈی سی او نے کہا کہ سرکار ی افسران اپنے فرائض کو مذہبی واخلاقی ذمہ داری سمجھ کر سرانجام دیں تاکہ امن دشمن عناصر کے تمام تر ہتھکنڈوں کو خاک میں ملایا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 317944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش