QR CodeQR Code

چمن، امریکی ڈرون کی پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی

5 Nov 2013 23:52

اسلام ٹائمز:امریکی ڈرون طیارے نے پاکستانی حدود میں 3 سو میٹر اندر تک پرواز کی، جس کو افغان سرحدی ضلع کی قرارگاہ امریکی بیس سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ کچھ عرصہ خاموشی کے بعد ایک بار پھر امریکی ڈرون طیارے نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ امریکی ڈرون طیارے نے صبح چھ بجے سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرحدی شہر چمن پر 5 گھنٹے تک پرواز کی۔ امریکی ڈرون طیارے نے پاکستانی حدود میں 3 سو میٹر اندر  تک پرواز کی، جس کو افغان سرحدی ضلع کی قرارگاہ امریکی بیس سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔ جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس کے ساتھ ساتھ شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ یاد رہے تین ہفتے پہلے بھی میزائلوں سے لیس امریکی ڈرون طیارے نے چمن شہر کے اوپر پرواز کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 317947

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/317947/چمن-امریکی-ڈرون-کی-پاکستان-فضائی-حدود-خلاف-ورزی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org