0
Tuesday 5 Nov 2013 23:23

ہم نے امریکہ سے معافی منگوائی، نواز شریف نیٹو سپلائی کبھی بند نہیں کرینگے، یوسف گیلانی

ہم نے امریکہ سے معافی منگوائی، نواز شریف نیٹو سپلائی کبھی بند نہیں کرینگے، یوسف گیلانی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نوازشریف کسی صورت بھی نیٹو سپلائی بند نہیں کرینگے، ہم ہی تھے جنہوں نے نیٹو سپلائی معطل کردی اور سپر پاور امریکہ کو معافی مانگنے پر مجبور کیا۔ ڈرون حملے ملکی سلامتی کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں، حکیم اللہ محسود کی ہلاکت امن مذاکرات کیلئے دھچکا بنی، جنگ کبھی بھی مسائل کا حل نہیں۔ ملتان ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ موجودہ دور حکومت میں مہنگائی بڑھ گئی ہے اور لوگ آج بھی پیپلزپارٹی کی حکومت کو یاد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 3 صوبوں میں جماعتی جبکہ ایک غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات پری پول ریگنگ ہے۔ پیپلزپارٹی نے اے پی سی میں حکومت کو طالبان سے مذاکرات کرنے کا مینڈیٹ دیا اب مذاکرات کی حکمت عملی اختیار کرنا حکومت کا کام ہے۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی اپوزیشن کی سیاست کر رہی ہے عوام جب بھی باتیں کرتے ہیں وہ بطور اپوزیشن عمران خان کی بجائے پیپلزپارٹی کا نام لیتے ہیں کیونکہ پیپلزپارٹی کی پالیسی واضح اور دو ٹوک ہے۔
 
یوسف رضا گیلانی نے کہا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونے چاہئیں جس طرح باقی تین صوبوں میں ہو رہے ہیں پنجاب میں غیر جماعتی انتخابات اور حلقہ بندیاں دھاندلی کا آغاز ہے موجودہ حکمران چاہتے ہیں کہ پنجاب میں غیر جماعتی انتخابات کراکے تھانیداروں کے ذریعے بلدیاتی ارکان کی وفاداریاں تبدیل کرائی جائیں۔ ہم ہر فورم پر یہ آواز بلند کر رہے ہیں کہ جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرائیں جائیں۔ انہوں نے کہا پارٹی کے الیکشن مقررہ وقت پر ہو رہے ہیں، پارٹی کی تنظیم نو ہونی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 317948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش