0
Tuesday 5 Nov 2013 23:50

فیصل آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 5 ملزمان گرفتار

فیصل آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 5 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد پولیس نے محرم کے دوران دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پانچ مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق، گرفتار کئے گئے 5 مبینہ دہشت گرد عاشورہ پر اہم شخصیات اور مقامات کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے تھے، ملزمان سے بیہوش کرنیوالی دوائیں، دستی بم، اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزمان محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔ سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق، ملزمان عثمان غنی، علی اعظم، مبشر ندیم، محمد عثمان اور شہزاد علی محمد کا تعلق ٹی ٹی پی کے قاری عثمان گروپ سے ہے۔ گرفتار دہشت گرد عاشورہ پر اہم شخصیات اور مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ایک اہم ملزم کو بھی سینٹرل جیل سے چُھڑانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ یہی نہیں تاوان کیلئے ملزمان کا اہم شخصیات کو اغواء کرنے کا منصوبہ بھی خاک میں مل گیا، فیصل آباد پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر اُن کے مزید 2 ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 317954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش