0
Wednesday 6 Nov 2013 07:49

پاراچنار، طوری بنگش اقوام کے دونوں دھڑوں کے درمیان صلح، فضا محبت اور آشتی میں تبدیل

پاراچنار، طوری بنگش اقوام کے دونوں دھڑوں کے درمیان صلح، فضا محبت اور آشتی میں تبدیل
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ انتخابات کے نتیجے میں پاراچنار کی فضا میں جو بدمزگی پیدا ہوگئی تھی وہ چند مخیر حضرات کی  کوشسوں سے امن و آشتی میں تبدیل ہوگئی ہے۔ یوں دونوں قومی انجمنوں، مرکزی قومی انجمن اور مرکزی انجمن حسینیہ کے درمیان اتحاد و اتفاق کے ایک مسودے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ موجودہ فیصلہ سابق ایم این اے ڈاکٹر سید جاوید حسین میاں، سابق ایم این اے سید منیر سید میاں اور سید محمود میاں کی کوششوں سے عمل میں آیا ہے۔ جس کے بعد طوری بنگش اقوام کے مابین پائی جانے والی کشدہ صورتحال اب صلح و آشتی میں تبدیل ہوگئی ہے اور اب محرم الحرام کی مجالس اور جلوس مل کر برگزار کئے جائیں گے۔ واضح رہے اس سے قبل اضلاع پائین کے علماء کے کئی وفود بھی اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈال کر اتحاد کی کوششیں کرچکے تھے۔ تاہم وہ کسی عملی نتیجے پر پہنچنے میں ناکام رہے تھے۔ فیصلے کے مفصل مسودے اور دیگر تفصیلات سے اپنے قارئیں کو جلد ہی ایک رپورٹ کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 318027
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش