QR CodeQR Code

ریسکیو اہلکار محرم میں الرٹ رہیں گے، نوید اقبال

6 Nov 2013 09:43

اسلام ٹائمز: ضلعی ایمرجنسی آفیسر بھکر نے لائسنسداران، صدرانجمن تاجران اورصدر امن کمیٹی کے ساتھ میٹنگ میں کہا ہے کہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ مجالس عزا اور ما تمی جلوسوں کے ساتھ اہلکار ہمہ وقت ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔


اسلام ٹائمز: ضلع بھکر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید اقبال نے لائسنسداران، صدرانجمن تاجران اورصدر امن کمیٹی کے ساتھ میٹنگ میں کہا ہے کہ ریسکیو 1122 کا عملہ عشرہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ مجا لس عزا اور ما تمی جلوسوں کے ساتھ اہلکار ہمہ وقت ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ میٹنگ کے شرکا میں صدر انجمن تاجران رانا حنیف، سید قیصر عباس، سید قلب عباس نقوی، رانا آفتاب احمد، سید سکندر رضا نقوی، رانا عامر آفتاب، رانا یٰسین، جاوید خان اور دیگر رہنماوں اور علمائے کرام شامل تھے ۔


خبر کا کوڈ: 318044

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/318044/ریسکیو-اہلکار-محرم-میں-الرٹ-رہیں-گے-نوید-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org