QR CodeQR Code

اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے باہر ٹینٹ لگا کر سینیٹ کا اجلاس

6 Nov 2013 12:07

اسلام ٹائمز: احتجاجی اجلاس میں وزیر مملکت عابد شیر علی بھی اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دینے پہنچے تاہم وہ کچھ دیر کے بعد واپس چلے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی کارروائی کے بائیکاٹ کے فیصلے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر غیر رسمی اجلاس جاری ہے۔ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر شاہراہ دستور کے بجائے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گراؤنڈ میں ہونے والے غیر رسمی اجلاس کی صدرات سینیٹر احمد علی کر رہے ہیں جس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر بحث کی جارہی ہے، اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے 30 اکتوبر کے اجلاس میں پارلیمانی روایات کو پامال کیا اور اسے یرغمال بنایا، وزیر داخلہ کے پارلیمنٹ میں ڈرون حملوں کے حوالے سے جو اعداد وشمار پیش کئے وہ اسے درست ثابت کرتے ہیں، چوہدری نثار کے ان غلط اعداد وشمار پر ہم نے ان سے کہا کہ وہ اپنا ریکارڈ درست کریں اور اپنا جواب واپس لیں لیکن انہوں نے اسے اپنی انا کا مسئلہ بنا لیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں غلط جواب دینا پارلیمنٹ کا استحقاق مجروع کرنے کے مترادف ہے جبکہ دفتر خارجہ اور وزارت دفاع نے بھی وزیر داخلہ کے جواب کو غلط قرار دیا۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی اپوزیشن جماعتوں کو منانے کے لئے پہنچے اور ایوان میں آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپوزیشن کے تمام جوابات دینے کے لئے تیار ہیں تاہم اپوزیشن نے ایوان میں آنے سے معذرت کرلی اور عابد شیر علی کو ناکام لوٹنا پڑا۔


خبر کا کوڈ: 318070

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/318070/اپوزیشن-کا-پارلیمنٹ-کے-باہر-ٹینٹ-لگا-کر-سینیٹ-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org