0
Wednesday 6 Nov 2013 18:01

کراچی، ماہ محرم کے دوران شیعہ سنی مکتب فکر کے ایک ہزار 87 جلوس نکالے جائیں گے

کراچی، ماہ محرم کے دوران شیعہ سنی مکتب فکر کے ایک ہزار 87 جلوس نکالے جائیں گے
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ماہ محرم کے دوران ایک ہزار 87 جلوس نکالے جائیں گے۔ سات ہزار مقامات پر مجالس اور وعظ کا انعقاد کیا جائے گا۔ 918 مجالس اور 163 جلوسوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ شہر میں ایسٹ زون کو سب سے زیادہ حساس قرار دیا گیا ہے۔ کراچی کو تین زونز ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ساوتھ زون میں اہل تشیع کے 55 جبکہ اہلسنت کے 92 جلوس نکالے جائیں گے، 815 مقامات پر مجالس برپا کی جائیں گی جبکہ 186 مقامات پر وعظ کا اہتمام کیا گیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 49 مجالس کو انتہائی حساس، 432 کو حساس اور 520 کو نارمل قرار دیا ہے جبکہ 55 جلوسوں کو انتہائی حساس اور 92 کو نارمل قرار دیا ہے۔ ایسٹ زون میں اہلسنت کے 266 جبکہ اہل تشیع کے 308 جلوس برآمد ہوں گے، 2 ہزار 934 مجالس عزا کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ 27 مقامات پر وعظ کے اجتماعات ہوں گے,

ایسٹ زون میں 501 مجالس کو انتہائی حساس، 1309 کو حساس اور 1151 کو نارمل جبکہ 65 جلوسوں کو انتہائی حساس، 367 کو حساس اور 142 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ ویسٹ زون میں اہل تشیع کے 230 جبکہ اہلسنت کے 136 جلوس نکالے جائیں گے۔ 2 ہزار 19 مقامات پر مجالس برپا کی جائیں گی جبکہ 118 مقامات پر وعظ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ 368 مجالس کو انتہائی حساس، 970 کو حساس اور 799 کو نارمل قرار دیا گیا ہے جبکہ جلوسوں میں 43 کو انتہائی حساس، 132 کو حساس اور 191 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 318245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش