QR CodeQR Code

گلگت، مجلس وحدت مسلمین کیجانب سے صحافیوں کیلئے ظہرانہ

6 Nov 2013 20:32

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہماری جماعت معتدل مذہبی و سیاسی جماعت ہے جو اصولوں کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت کے مقامی ہوٹل میں مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کی جانب سے مقامی صحافیوں کے اعزاز میں ایک پرتکلف ظہرانہ دیا گیا جس میں مقامی اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا سے منسلک صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صحافیوں کے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم ایک معتدل مذہبی و سیاسی جماعت ہے جو اصولوں کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور انشاءاللہ ہم ملک عزیز پاکستان میں معتدل و محب وطن جماعتوں کو یکجا کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 318309

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/318309/گلگت-مجلس-وحدت-مسلمین-کیجانب-سے-صحافیوں-کیلئے-ظہرانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org