0
Wednesday 6 Nov 2013 21:22

ڈرون حملے پر غم و غصہ جعلی ہے، سب کچھ طے شدہ منصوبے کے تحت ہوا، طاہرالقادری

ڈرون حملے پر غم و غصہ جعلی ہے، سب کچھ طے شدہ منصوبے کے تحت ہوا، طاہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ امن، اتحاد، نظم اور قربانی کے اسلحہ سے پاکستان میں سبز انقلاب آئے گا اور ایک جان بھی تلف نہیں ہو گی، پاکستان پر قابض سٹیٹس سے صبح انقلاب یا صبح شہادت تک جنگ لڑی جائے گی، پاکستان عوامی تحریک فیصلہ کن مرحلے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ جس دن یوم انقلاب کا آغاز ہو گا لٹیرے پاکستان چھوڑ کر بھاگ جائیں گے، جمہوریت کے نام پر ملک میں مجبوریت کا نظام اور شہنشائیت مسلط ہے، جس کے باعث آمریت اور بربریت کا راج ہے، گلوبل بزنس ایمپائر کو پھیلانا حکمرانوں کی اولین ترجیح ہے، عوام کو ڈاکوؤں، لٹیروں، مہنگائی اور بےروز گاری کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، پاکستان قائد اعظم کا دیا گیا تحفہ ہے جسے حکمرانوں نے تجارتی مفادات کیلئے عالمی طاقتوں کے ہاتھ گروی رکھ دیا گیا ہے، حالیہ ڈرون حملوں پر جعلی غم و غصہ دکھایا جا رہا ہے، حکمران واشنگٹن میں کچھ اور طے کر کے آئے ہیں اور عوام کو کچھ اور بتا رہے ہیں، ڈرون حملوں کو امن اور مذاکرات کی کوششوں پر حملہ قرار دینا حکمرانوں کا دغل اور فریب ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک لاہور کے تحت ہونے والے مصطفوی ورکرز کنونشن میں شریک ہزاروں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران پارلیمنٹ کے فلور، میڈیا اور عوام کے سامنے سفید جھوٹ بول رہے ہیں، موجودہ حکمران مشرف اور زرداری کی پالیسیوں کا تسلسل ہیں، اوبامہ سے ملاقات کے دوران ڈرون حملوں کے حوالے سے سرے سے بات ہی نہیں ہوئی۔ عوام وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹس سے جوائنٹ اسٹیٹمنٹ کی کاپی نکال کر پڑھ سکتے ہیں اس میں کہیں ڈرون حملوں کے حوالے سے ذکر نہیں، ایسے جعلی وزیراعظم کا گریبان پکڑا جائے جو عوام کو گمراہ کر رہا ہے۔ اس موقع پر سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، پی اے ٹی کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض الاسلام، لاہور کے امیر ارشاد طاہر، ناظم حافظ غلام فرید، غلام ربانی تیمور، صدر پی اے ٹی لاہور محمد افضل گجر، سلطان محمود چودھری، صدر یوتھ سعید بھٹی، زبیر مصطفےٰ ٹیپو، چوہدری علی رضا، انعام مصطفوی، نبیلہ ظہیر اور راشدہ ملک، علامہ اصغر صدیقی، علامہ ممتاز حسین بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 318322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش