QR CodeQR Code

غلط پالیسیوں نے باراک اوباما کی مقبولیت کم کر دی

7 Nov 2013 00:35

اسلام ٹائمز: تجزیہ نگاروں کے مطابق حالیہ شٹ ڈاؤن بحران، بے روزگاری کے تناسب میں حد سے زیادہ اضافہ، شام کے کیمیائی ہتھیاروں پر بحث اور جاسوسی کا بکھیڑا ان کی مقبولیت کی کمی کا باعث بنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر باراک اوباما کی مقبولیت کی شرح میں رواں سال انتہائی کمی ہوگئی۔ تریپین فیصد امریکی شہریوں نے اوباما انتظامیہ کی پالیسیوں سے اختلاف کیا ہے اور صرف انتالیس فیصد ہی اس کے حق میں ہیں۔ امریکی گیلپ سروے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما کی غلط پالیسیوں کی بدولت رواں سال ان کی مقبولیت کا گراف انتہائی نیچے کی جانب آیا ہے اور صرف انتالیس فیصد امریکی شہری ان کی پالیسیوں کے حامی نظر آئے تو تریپن فیصد لوگوں نے ان کی پالیسیوں سے اختلاف کیا۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق حالیہ شٹ ڈاؤن بحران، بے روزگاری کے تناسب میں حد سے زیادہ اضافہ، شام کے کیمیائی ہتھیاروں پر بحث اور جاسوسی کا بکھیڑا ان کی مقبولیت کی کمی کا باعث بنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 318362

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/318362/غلط-پالیسیوں-نے-باراک-اوباما-کی-مقبولیت-کم-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org